Social

پنجاب میں موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 دن کا لرنر پریڈ ختم

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب میں موٹر سائیکل لائسنس کے لیے 42 روز کا لرنر پریڈ ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جس کے بارے مٰن سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ محدود مدت کے لیے موٹر سائیکل لائسنس کے لیے 42 یوم کا لرنر پریڈ ختم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل لائسنس کے لیے اب لرنر پرمٹ کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے کیوں کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، شہری موٹر سائیکل کا لائسنس ایک، دو یا پانچ سال تک کے لیے بنوا سکتے ہیں، شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، شہری لائسنس کے حصول کے لیے صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ادھر سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل لائسنس کا پراسس انتہائی آسان کر دیا جہاں شہری چند منٹ میں بغیر کسی مشکل ٹیسٹ کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، اس ضمن میں ترجمان سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کی خاطر ضلع کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں اتوار کے روز بھی موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو باسہولت اور با عزت طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں جب کہ موبائل خدمت مرکز وین سرکلر روڈ پر شمس ہنڈا کے سامنے مصروف خدمت ہے، سیالکوٹ پولیس شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بہترین خدمات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، سیالکوٹ ٹریفک پولیس کی 24/7 خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv