Social

نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرت کی کو شش ہو رہی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (نیوزڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے عمران خان سے مذاکرت کی کو شش ہو رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں، شہباز شریف کو عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کسی بھی ڈیل پر نہیں بلکہ عوام کے لیے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، وہ نہ مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کریں گے اور نہ ہی ڈیل کریں گے۔
بیرسٹر سیف کہتے ہیں کہ نواز شریف مفاہمت کی بات کرکے چوتھی بار وزیرِاعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف کو مفاہمت جب کہ شہباز شریف کو سیاسی تناؤ میں خیر نظر آ رہا ہے، شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو وزیرِاعظم نہیں بننے دے رہے، نواز شریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیے کو شہباز شریف وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں، شہباز شریف حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی واقعات پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ خودساختہ ارسطو احسن اقبال سمیت تمام لیگی رہنما جب میڈیا سے آؤٹ ہوجاتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں، نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے سوا کچھ نہیں ہے، 9 مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہوکر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیئے کیوں کہ 9 مئی کا منہ توڑ جواب عوام نے انہیں8 فروری کو پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے دیا تھا، جعلی ارسطو سمیت تمام قائدین فارم 47 اور الیکشن کمشنر کے سہارے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہزار بار کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائی جائے مگر چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن نہیں بنارہے ہیں کیونکہ جوڈیشل انکوائری سے واضح ہوجائیگا کہ 9 مئی کے اصل محرکات کیا تھے، 9 مئی پی ٹی آئی کے خاتمہ کیلئے ایک سازش تھی جو شرمندہ تعبیر نہ ہوئی بلکہ 9 مئی کی سازش کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر 9 مئی کے سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv