Social

نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور اہلیہ بشریی بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریی بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی ہے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا.

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے وکیل صفائی سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جاسکتے. اس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی.
واضح رہے کہ عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی 20 اگست کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کی تفصیلات سامنے آگئی تھیں. توشہ خانہ ریفرنس نمبر 2 سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو 7 سے 10 مئی 2021 کو دورہ سعودیہ کے موقع پر بلغاری جیولری سیٹ دیا گیا‘ جیولری سیٹ میں ایک عدد انگوٹھی‘ ایک عدد بریسلٹ‘ ایک نیکلس‘ ایک جوڑی بالیاں شامل تھیں شواہد کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نے غیر قانونی طور پر بلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv