Social

190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس:عمران خان نے نیب ترامیم کے تحت عدالت سے رعایت مانگ لی،بریت کی درخواست دائر کردی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی کے فیصلے کے بعد اپنے خلاف درج 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی سماعت کے دوران عمران خان نے 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی عمران خان کے وکیل نے کہا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاﺅنڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے.

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جاسکتی ہے. سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے اس دوران احتساب عدالت نے 190ملین پاﺅنڈٰ ریفرنس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ کیا جس کے بعد احتساب عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv