Social

نہ دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ، رکاوٹیں نہ ڈالیں لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے دیں، بیرسٹر گوہرچیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ نہ دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ، رکاوٹیں نہ ڈالیں لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے دیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج سنگجانی کی مقام پر تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے، ملک بھر سے قافلے سنگجانی کی طرف رواں دواں ہے، جلسہ گاہ کی طرف آنے والے اسلام آباد کے ہر روڈ کو بند کردیا گیا ہے، میری درخواست ہے پُرامن طریقے سے جلسہ ہونے دیں، یہ جلسہ اپنے اختتام پر منتشر ہوجائے گا، یہاں نہ دھرنا ہوگا اور نہ ہی لانگ مارچ ہوگا، اس لیے رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، قیادت نے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، اس ضمن میں عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے، جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں، راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے قافلوں میں کرینز، واٹر کیننز اور دیگر مشینری بھی شامل ہو گی۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، جلسے کے لیے اسٹیج تیار کر لیا گیا اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان قافلوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں، تاہم جلسے کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کو ملانے والی تمام مرکزی شاہراہیں اور چھوٹے بڑے راستوں کو کنٹینرز لگا کر اور بڑی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، ، جلسے کی سکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی، اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب ہوٹل بند کرواتے ہوئے شرکاء کو کھانا و رہائش دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv