Social

مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد کیس،لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہے جسٹس راحیل کامران شیخ نے اٹارنی جنرل کوکل 11 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت میں عملدرآمد ہونا چاہیے.

لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف نے کوئی براہ راست درخواست دائر کی ؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے اور ہم نے دیکھنا ہے کہ آئین پر عمل ہوا ہے یا نہیں.

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے لہذاعدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے واضح رہے کہ درخواست گزار نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv