Social

اسلام آباد پولیس کا اشتعال انگیزی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اشتعال انگیزی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا،مقدمات تھانہ سنگجانی، ترنول، گولڑہ میں درج کئے جائیں گے جن میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس افسروں پر حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود کو نوٹس جاری کردیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔پولیس افسروں نے تمام ایس ایچ اووز سے اپنے اپنے علاقوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں گئیں۔ پی ٹی آئی مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ این او سی کی خلاف ورزی پر جلسہ منتظمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جلسے کے این او سی میں قواعد واضح تھے۔ جلسے میں قواعد کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ جلسے کے منتظمین کو وقت کی پابندی کا بتایا تھا۔ مقررہ وقت پر جلسہ ختم کرنے کی ہدایات کے باوجود جلسہ جاری رکھنے اور پولیس پر پتھراو¿ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون آ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے سہ پہر4 بجے سے شام7 بجے تک اجازت دی گئی تھی۔اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے9 بجکر 45 منٹ پر جلسہ ختم کیا تھا۔بتایاگیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے 7 بجے تک کا دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے مقررکیا تھا۔ پی ٹی آئی کے منتظمین کو شام 6 بجے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اور انہیں جلسہ ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv