Social

جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا، جہاں جہاں سے آرڈر آیا، اُن پر آرٹیکل 6 لگائیں، علی محمد خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر آرٹیکل 6 لگانا ہے تو اس پر لگائیں جس نے رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح نو اپریل کو کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں، ہم بھاگنے یا چھپنے والوں میں سے نہیں ہیں، جمہوریت کا مقدمہ لڑنے کے لیے ایوان میں آیا ہوں، کل رات بھارت نے نہیں پاکستانی اداروں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، جو ہوا وہ جمہوریت کا نائن الیون تھا، 10 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کل جو ہوا وہ پاکستان کی تاریخ کا بھیانک باب ہے کیوں کہ اسرائیل یا ہندوستان نہیں بلکہ پاکستان سے نقاب پوش ایوان میں گھس کر ممبران کو لے گئے۔
علی محمد خان کہتے ہیں کہ بھارت، اسرائیل یا امریکہ سے لوگ نہیں آئے، وہ نقاب پوش کون تھے جو پاکستان کے ایوان میں گھس گئے اور یہاں سے ہمارے لوگوں کو اُٹھا کر لے گئے، یہ حملہ عمران خان پر نہیں، عامر ڈوگر پرنہیں، شیخ وقاص اکرم یا صاحبزادہ حامد رضا پر نہیں، یہ حملہ سپیکر صاحب آپ پر ہے، وزیراعظم اور شہید بینظر کے بیٹے بلاول بھٹو پر ہے، یہ پاکستان، آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، میرا مطالبہ ہے کہ کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا جہاں جہاں سے آرڈر آیا اُن پر آرٹیکل 6 لگائیں۔

انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی مطالبہ کیا کہ آپ اس معاملے پر کھڑے ہو جائیں، کل آپ کے بھائیوں کو یہاں سے اٹھایا گیا، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر اور سامنے سے اٹھایا گیا، مولانا نسیم علی شاہ اور جمشید دستی کو مسجد سے گرفتار کیا گیا، اگر جناح ہاؤس پہ حملہ پاکستان پہ تھا تو پارلیمنٹ پہ حملہ تھا تو کیا یہ پاکستان پر حملہ نہیں ہے، درخواست ہے آپ اپنا کردار ادا کریں، اگر آپ کھڑے نہیں ہوتے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا کے چلے جاتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv