Social

بلاول کی تقریر سے لگا جیسے وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے دفتر گئے تھے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے بلاول نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دفتر میں وہ تصویر دیکھی جس میں ان کے نانا میرے دادا سے حلف لے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بلاول بھٹو کی تقریر اور الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کی تقریر سے لگتا ہے جیسے بلاول ڈی جی آئی ایس پی آر کے دفتر میں گئے تھے اور وہاں میرے دادا اور ان کے نانا کی تصویر دیکھی تھی جہاں ان کے نانا سے میرے دادا حلف لے رہے تھے۔
تقریر کے دوران ایسا لگ رہا تھا کے بلاول زرداری نے 2 دن ڈی جی آئی ایس پی آر کے دفتر میں بیٹھ کر اس تقریر کی پریکٹس کی ہے۔ عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں جو سالانہ اربوں کی بے قاعدگیاں ہیں اگر یہ کسی سویلین ادارے کی ہوتیں تو اب تک اس ادارے کے سیکرٹری اور اکاؤنٹ افسر سمیت سب کو اندر کر دیا گیا ہوتا لیکن یہاں پر ابھی تک کاروائی نہیں ہوئی ہمارا سوال ہے کیوں، ہمیشہ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ ہماری ادارے کا اندرونی احتساب ہوتا ہے، میں کہتا ہوں ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب خدا کے واسطے اپنے ادارے کےاندرونی احتساب کو بہتر کریں میری اور آپکی قوم کا پیسہ ہے۔

عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ پر حملہ آوار ہونے والے نقاب پوش کون سی ایجنسیوں سے تھے، جنرل عاصم منیر کو ملٹری انٹیلیجنس اور فیلڈ انٹیلیجنس یونٹ جبکہ شہباز شریف کو آئی ایس آئی اور آئی بی رپورٹ کرتی ہے۔ جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف دونوں متعلقہ ڈی جیز کو بلائیں اور زمہ دار افسران کو نوکریوں سے فارغ کریں جنہوں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv