Social

دھمکی آمیز پوسٹ،عمران خان کیخلاف ریاستی اداروں اور حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

راولپنڈی(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ریاستی اداروں اور حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیاگیا،ایف آئی اے سائبرکرائم کی 4 رکنی تفتیشی ٹیم آج دوبارہ تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل جائے گی،عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے کے معاملے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کو 1138/24 کا نمبر دیا گیا اور یہ 13 ستمبر کو درج کیا گیا ہے۔
بتایاگیا ہے کہ ایف آئی اے کی چار رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل جائے گی اور بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیاتھا۔

بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیاتھاکہ وکلا کی موجودگی میں تفتیش میں شامل ہوں گا۔ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی پوسٹ کی تحقیقات کیلئے خصوصی طور پر اڈیالہ جیل پہنچی تھی اور چاررکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹے سے زائد موجود رہی تھی اور بانی پی ٹی آئی کے انکارکے بعد واپس روانہ ہوگئی تھی۔
تحقیقاتی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایازخان کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ تفتیشی ٹیم میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی اور تکنیکی افسران شامل تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملہ کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج اور عدلیہ کو ٹارگٹ کیاتھا۔
ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری ہونے والی پوسٹ کہاں سے کی جا رہی ہے اور ان کا سوشل میڈیا اکاونٹ کون چلا رہا ہے ؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ صحافیوں کو نشانہ بنایا، ان پر حملے کئے، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہمات چلائیں، پوری پی ٹی آئی کو علی امین گنڈا پور کے بیان پر غیر مشروط معافی مانگنی چاہئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ مل کر انہوں نے اپوزیشن کے ہر رہنما پر کیس بنائے، یہ ایک بار پھر اپنا موازنہ شیخ مجیب الر حمن سے کر رہے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv