اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، عمرتنویربٹ کوغیرحاضری پراشتہاری قرار دیدیاگیا،عدالت نے واثق قیوم عباسی، عامرمحمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرانے سماعت کی،راجا خرم شہزاد نواز اورراجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی۔عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔وکلاءکے دلائل کے بعد عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، و دیگر پی ٹی آئی رہنماو¿ں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔قبل ازیں آج جب سماعت کا آغاز ہوا توانسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو10 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی ، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔
ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لیں مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ پچھلی مرتبہ 4 کو حاضری معافی کی درخواست دی اور 8 کو جلسے میںطبعیت ٹھیک تھی جس پر وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کریں یقین دہانی کرواتا ہوں علی امین حاضر ہوں گے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 10 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
Comments