Social

خیبر پختونخو ا اور پنجاب کے مختلف حصوں سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری

لاہور(ننیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے مضافات میں جلسے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد خیبر پختونخو ا اور پنجاب کے مختلف حصوں سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ گذشتہ رات شروع ہو گیا تھا جو ہفتے کی صبح بھی جاری رہا. تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ہفتے کو علی الصبح لاہور پہنچی جہاں مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر قافلوں اور ذاتی حیثیت میں لوگوں کی ملک کے مختلف حصوں سے روانگی اور لاہور پہنچنے کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں.

کئی ایک ویڈیوز میں لاہور کے بعض داخلی اور دوسرے راستوں، خصوصاً جلسہ گاہ کی طرف جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں دیکھی جا سکتی ہیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں پنجاب حکومت اور لاہور کی انتظامیہ سے جلسے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کی درخواست کی پشاور سے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والوں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شامل ہیں.
تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے گزشتہ روزصحافیوں کو بتایا تھا کہ لاہور کی شہری انتظامیہ نے پارٹی کو ہفتہ کی دوپہر تین سے پانچ بجے تک شہر کے مضافاتی علاقے کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے پاکستان تحریک انصاف نے ابتدا میں لاہور انتظامیہ سے لاہور شہر کے وسط میں واقع مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تحریک انصاف نے 21 ستمبر کے جلسے کے اعلان کے ساتھ ہی مینار پاکستان پر تیاریا شروع کر دی تھیں تاہم جلسے کا مقام تبدیل ہونے کے بعد جمعے کی رات توجہ کاہنہ کی طرف مبذول ہوئی جہاں تقریباً ساری رات سٹیج بنانے اور دوسری تیاریوں کے سلسلے میں ہل چل دیکھنے میں آئی.
کاہنہ میں جلسے کے مقام پر جاری تیاریوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں اجازت نامے کی شرائط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں کوئی پتلا یا جھنڈا نہیں جلایا جائے گا اور شہر کے باہر سے آنے والے جتھے شہر کا ماحول خراب نہیں کریں گے اورقابل اعتراض نعرے بازی نہیں ہو گی جب کہ کسی شہری کو جلسے میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کیا جائے گا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv