Social

معافی شعافی بھول جاؤ، معافی وہ مانگیں جنہوں نے ہم پر ظلم کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ معافی شعافی بھول جاؤ، معافی وہ مانگیں جنہوں نے ہم پر ظلم کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے معافی مانگنے والے پہلے عمران خان سے معافی مانگیں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے ہم پر ظلم کیا، معافی شعافی بھول جاؤ، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد ان کو رہا کروائیں گے، عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے، اتوار 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کریں گے، میانوالی والے تیار ہو جائیں ہر حال میں جلسہ کروں گا، میانوالی میں عظیم الشان جلسہ ہوگا اس کے بعد پنڈی میں جلسہ ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب پر طنز کرتے ہوئے قرار دیا کہ بوٹ پالشی میں مریم نواز نے شہباز شریف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، نواز شریف کو مبارکباد کیوں کہ ان کی بیٹی نے آمریت کے گملے میں نواز شریف سے دو ہاتھ آگے بڑھ کر پرورش پا لی ہے، کل جلسے کے اندر پنجاب حکومت نے سٹینڈرڈ ٹائم والی حرکت کی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے سٹینڈرڈ ٹائم کا صرف پی ٹی وی پر خبر نامہ سن رکھا ہے، اسی لیے ہماری تحریک ہے کہ اس ملک میں دو قوانین رائج ہیں ایک امیر اور دوسرا غریب کے لیے ہے، ہم کہتے ہیں ایک ریاست دو دستور نامنظور نامنظور!۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کہتے ہیں کہ میں اہلیان لاہور کا پنجاب کی عوام کا اور پختونخوا کی عوام کا عمران خان کی طرف سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے مل کر کامیاب جلسہ کیا، ، لاہور کے جلسے نے ثابت کردیا کہ قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ ہے، عمران خان کو غیرقانونی طور پر جیل میں ڈالا گیا ہے، نہ ہم غلام پیدا ہوئے تھے اور نہ ہم غلامی کو مانتے ہیں، ہم پاکستان میں آئین کی بالادستی کے لئے کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv