Social

ہمیں نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئینی عدالت بنائی جارہی ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئینی عدالت بنائی جارہی ہے، سپریم کورٹ کے اوپر ایک آئینی عدالت بنا نا درست نہیں، آئینی عدالت کی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے والی ترمیم ہے۔انہوں نے اے آروا ئی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذات اور پی ٹی آئی سے متعلق ایسے بیانات سامنے آئے جو غیرمعمولی ہیں۔
پی ٹی آئی کی پوزیشن ہے کہ چیف جسٹس ہمارے کیسز نہ سنیں، چیف جسٹس کا رویہ جو سامنے آرہا ہے اس سے نقصان پہنچ رہا ہے لیکن کسی جج پر نقصان پہنچنا ہی جواز نہیں ہوتا، ہماری پٹیشنزالیکشن سے متعلق اور الیکشن ٹربیونل کا معاملہ ہے، وہ پڑی ہوئی ہیں سنی نہیں جارہی۔

چار ججز ایسے ہیں جن کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا ان پر الیکشن کمیشن کو اعتراض تھا، الیکشن کمیشن کے پاس اعتراض کاجواز بھی کوئی تھا،لیکن ان ججز کو ہٹا دیا گیا۔

حکومت کہتی ہے الیکشن میں فراڈ ہوا ہے توثابت کرو، کس کے سامنے ثابت کریں؟کیا آپ کے غلام ججز کے سامنے ثابت کریں؟فارم 47 کی بنیاد پر حکومت میں بیٹھے لوگ چاہتے مقدمات چلتے رہیں۔ موجودہ حالات میں آئینی کورٹ کا بننا بدقسمتی ہوگی، مان لیتے آئینی کورٹ اچھی چیز ہے لیکن دو ماہ بعد کیوں نہیں بنائی جارہی ؟آئینی کورٹ بنا کر آج شب خون مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آئینی کورٹ کا تصور اچھا ہو یا برا لیکن اس وقت بدنیتی کی بنیاد پر بنائی جارہی ہے۔چیف جسٹس کو وزیراعظم تعینات کرے گا اور باقی ججز اس چیف جسٹس کے لگائے جائیں گے۔ ہمارے نظام آئینی اور فوجداری ، ٹیکسز کے مقدمات میں ممکن نہیں کہ آئینی نقطہ آئینی عدالت میں چلا جائے گا۔ یہ بات ٹھیک نہیں کہ سپریم کورٹ کے اوپر ایک آئینی عدالت بنا دی جائے۔
آئینی عدالت کی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے والی ترمیم ہے ، ہونا یہ ہے کہ کابینہ سے منظوری لے کر جو ریفرنس سپریم کورٹ میں جانا ہے وہ آئینی عدالت میں بھیجا جائے گا۔ہونا یہ ہے کہ اگر کابینہ کسی سیاسی جماعت کے بارے ریفرنس بنائے کہ یہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہے تو اس پر پابندی لگائی جانی چاہیئے۔ ہمیں نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے آئینی عدالت بنائی جارہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv