Social

عمران خان کیلئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ہوسکتی ہے ، علی امین گنڈاپور

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ہوسکتی ہے، کچھ رہنماوں کی جلسوں میں عدم دلچسپی کی شکایات ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے متعدد رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی،پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسوں میں ٹاسک کے مطابق ورکرز کو باہر نہ نکالنے کی شکایت ملی ہیں۔
ہر جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منعقد ہو رہا ہے۔ ہر جلسہ، جلوس کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈاپورنے ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کیلئے ہر ضلع سے نمائندہ 35 سے 45 گاڑیاں نکالے گا۔

قافلے پشاور سے 10 بجے نکلیں گے۔ تمام قافلے 11 بجے صوابی میں جمع ہونگے جہاں سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ لاہور کا جلسہ دور تھا۔ راولپنڈی احتجاج میں بھرپور انداز میں ورکرز کو نکالا جائے۔ ہر جلسہ اہم ہوتا ہے کسی جلسے کو غیر سنجیدہ نہ لیا جائے۔ ہر رہنما کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں۔ صحیح اور حقائق پر مبنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کروں گا۔ پارٹی کیلئے قربانی آپ کے مستقبل کی سیاست پر نظرانداز ہوگی۔
قبل ازیں خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں لیکن یہ دہشت گردی یا فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں ہے اور صوبائی حکومت جرگے کے ذریعے اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کیلئے کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کرم میں امن و امان کا ایک مسئلہ چل رہا ہے لیکن یہ دہشت گردی یا فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں اور انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے آج فریقین کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت جرگے کے ذریعے اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کیلئے کام کررہی ہے اور ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا کر مزید چیک پوسٹیں بھی پولیس کے حوالے کرنی ہیں۔
اسی طرح ضلع خیبر میں بھی ایک مسئلہ چل رہا ہے جس کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر کام جاری ہے، امید ہے کل تک یہ معاملہ بھی حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس ایسے معاملات کے حل کیلئے دن رات کام کررہی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات نتائج سامنے آنے میں وقت لگتا ہے اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم شدہ اضلاع اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کے مسائل ہیں، وہاں فریقین کے درمیان زمین کا تنازع ہے جس کے پرامن حل کیلئے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv