Social

شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

پشاور (نیوزڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقہ شیوہ میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہیں، یہ افسوسناک حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا، تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv