Social

الیکشن ٹریبونلزکیس: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، الیکشن کمیشن کی اپیل منظور

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کیس کا فیصلہ سنادیا، لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار،الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی گئی،چیف جسٹس نے فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت کا فیصلہ 5 صفر سے آیا جس میں کسی جج کی جانب سے فیصلے کی مخالفت نہیں کی گئی ،چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ بھی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تنازع جب آئینی اداروں کے مابین ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے۔ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر کسی فورم پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونے کو مدنظر نہیں رکھا اگر ملاقات نہ ہونا مدنظر رکھتے تو ایسا فیصلہ نہ کیا جاتا۔

24 ستمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس نعیم اخترافغان بنچ میں شامل تھے اس کے علاوہ جسٹس عقیل عباسی بھی 5 رکنی لارجر بنچ کا حصہ تھے۔سماعت کے آغاز میں جواب دہندہ سلمان اکرم کے وکیل حامد خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھاکہ ہمیں آپ کے کیس سننے پر اعتراض ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا تھاکہ آپ نے خود کو علیحدہ کرناہے تو کرلیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دئیے تھے کہ الیکشن کمیشن کے تحریری جواب کے مطابق ہائیکورٹ کی مشاورت سے مسئلہ حل ہوگیاتھا اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جی بالکل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 4 ٹربیونلز قائم رکھے اور قانون بدلنے کے بعد اب باقی 4 الیکشن کمیشن مقررکرےگا۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کیلئے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ اور عمر ہاشم کی اضافی الیکشن ٹریبونل بنانے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ٹریبونلز کے ججز تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریبونلز کو انتخابی حلقے دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔بعدازاںالیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv