لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین مرکزی علما ء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہمبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی سپریم کورٹ جاری کرے،حکومت اور تمام ادارے قادیانیت نوازی سے باز رہیں ،خون کے آخری قطرے تک ختم نبوتؐ کادفاع کرتے رہیں گے۔
ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہورمیںمختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، اس مو قعہ پر علامہ شاہ نواز فاروقی ، مولانا خالد محمود قاسمی،سید سمیع اللہ حسینی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا حفیظ الرحمن کشمیری، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے پاس اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں یا تو حضورﷺ کی ختم نبوت پر ایمان لا کر اسلام میں داخل ہو جائیں یا پھر اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرتے ہوئے آئین پاکستان کی پاسداری کریں،حضورﷺ کی ختم نبوت پر ایمان رکھنا ضروریاتِ دین میں سے ہے، ہمیں وطن عزیز پاکستان حضوراکرمﷺ کے صدقے ملا، ملک پاکستان میں منکرین ختم نبوت کی کوئی جگہ نہیں۔
Comments