راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم نے ملاقات کی، دو طرفہ سٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ملائیشین وزیراعظم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آرمی چیف نے دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی ملاقات میں دوطرفہ سٹریٹیجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی ملاقات ہوئی تھی۔
نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت، معیشت، بینکنگ سیکٹر، فوڈ ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تعاون پر بھی اتفاق کیا تھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا اس موقع پرکہنا تھاکہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان ملائیشیا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
صدر مملکت نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ان پر مظالم کے ارتکاب سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔اس موقع پر ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بہت اچھی بات چیت ہوئی تھی۔یاد رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم علامہ اقبال کو پڑھنے کے شوقین ہیں، وزیر اعظم انور ابراہیم اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں انسانی مقاصد اور اسلامی اقدار کے حامی رہے ہیں۔ملائیشیا کے وزیر اعظم حقِ خود ارادیت کی تحریکوں کے حامی رہے ہیں، صدر مملکت نے ملایشیا کے وزیر اعظم اور ان کے وفد کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔
Comments