Social

علی امین گنڈاپوربہت سی حدود کراس کرچکے، مزید حد پار کی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے، وزیرداخلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ علی امین گنڈاپوربہت سی حدود کراس کرچکے ہیں اگر مزید حد پار کی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں کہ علی امین گنڈاپور ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ظاہر ہے ان سے بات چیت ہو رہی ہے، اب بھی علی امین گنڈاپور سے رابطہ ہوا ہے اور ان کو بار بار سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں نہیں اور ان کا ارادہ کچھ اور لگتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پہلے ہی بہت سی حدود کراس کر چکے ہیں اب اگر مزید حد عبور کی گئی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے، ہمیں سخت قدم لینے پر مجبور نہ کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری شامل ہیں، علی امین گنڈا پور نے مختلف قبائل کو مسلحہ ہو کر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے آنے کا کہا، علی امین گنڈا پور کے جلوس سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ہے، 80 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داری تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ ہیں کیونکہ وہی اس جتھے کی قیادت کررہے ہیں جو اسلام آباد پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد ایس ای او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے لوگ احتجاج کررہے ہوں تو علیحدہ بات ہے لیکن یہاں پر افغان شہری احتجاج میں شامل ہیں، علی امین گنڈاپور وزیراعلی ضرور ہیں لیکن جب وہ دھاوا بولیں گے املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو پھر اس کی قیمت ان کو ادا کرنا پڑے گی، ان کو پہلے بھی مشورہ دیا اور اب بھی دیتے کہ اپنے عزائم سے پیچھے ہٹ جائیں اور مزید لائن کراس نہ کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv