Social

پنجاب حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر فوج طلب کرلی

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر فوج طلب کرلی، پنجاب حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کیا ہے، پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات کے حوالے سے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قواعد آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کی تعیناتی پر عملدرآمد کرائیں گے۔
فوج کی طلبی کا فیصلہ پنجاب کی خصوصی کمیٹی برائے امن وامان کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔پاک فوج کی خدمات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن کی کاپی جی ایچ کیو کو ارسال کردیا گیا۔ پنجاب کے تمام کور ہیڈکوارٹر کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوا دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے رولز آف انجیگمنٹ جاری کر دئیے-
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت آرمڈ فورسز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن پانچ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ پولیس کی عدم موجودگی میں مسلح افواج جرم روکنے کیلئے کسی بھی شخص کو تحویل میں لے سکیں گی۔ مسلح جتھوں کی جانب سے حملے کی معلومات پر آرمڈ فورسز کو کارروائی کا اختیار ہو گا، مسلح افواج کو انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا اختیار ہو گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فوجی اہلکاروں کی جانب سے شر پسند عناصر کو وارننگ دینے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی جائے گی۔واضح رہے دو روز قبل پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے رینجرز طلب کی گئی تھی۔بتایاگیا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھاشامل تھے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا تھاکہ لاہور،راولپنڈی اوراٹک میں رینجرز بھی طلب کی گئیں تھیں۔
راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں تھیں۔لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں تھیں جبکہ اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔قبل ازیں گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیاتھا ۔
اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر پاک فوج کے دستوں کو گشت شروع کر دیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کے تحت کی گئی تھی اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ پاک فوج کے دستوں کا ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت جاری ہے۔وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے گئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv