اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ،پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں شرکت سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا، بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں۔
فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کی مشترکہ میزبانی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی نے آل پارٹیز کانفرنس کادعوت نامہ ملنے کی تصدیق کی تھی۔
پی ٹی آئی سربراہ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس کا دعوت نامہ مل گیا ہے اور حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کرنے کاکہاتھاتاہم پی ٹی آئی نے اب اپنافیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اس آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیاہے اور ہم نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے اب اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین اور غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹی کانفرنس ایوان صدر میں منعقد کرنے کااعلان کیاگیاتھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی کانفرنس سہ پہرتین بجے ایوان صدر میں منعقد کرنے کابتایاگیاتھا۔صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے تھے۔
حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرکے انہیں فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات ہوئی تھی۔جس میں موجود سیاسی جماعتوں نے فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے او 7 اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے یوم یکجہتی منانے کا بھی فیصلہ کیا گیاتھا۔
وزیراعظم نے یوم یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی تھی۔ کمیٹی میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات میں مشترکہ طور پر 7اکتوبر کو یوم فسلطین منانے کی اپیل کی تھی۔
Comments