Social

احتجاج اور ہڑتالیں برداشت کرسکتے ہیں نہ کریں گے، وزیرخزانہ کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے 190 ارب روپے روزانہ کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج اور ہڑتالیں نہ برداشت کرسکتے ہیں نہ کریں گے، احتجاج کی کال دینے والے ملک اور قوم کا بھی سوچیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سے جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے باعث اسلام آباد میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ہڑتال یا احتجاج سے بہت سے شعبے براہ راست متاثر ہوتے ہیں، جب بھی ہمیں احتجاج کیلئے شہروں اور دکانوں کو بند کرنا پڑتا ہے تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہوتے ہیں، اس میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ ہوتا ہے، ان مظاہروں سے ملک کی معیشت بھی متاثر ہوتی ہے، یہ مظاہرے ہماری معیشت کا ناقابل یقین حد تک نقصان کردیتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے کام جاری ہے، معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، حکومتی اقدمات سے مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے کے بعد اس میں مزید کمی ہوگی، سٹیٹ بینک نے 2025ء تک 5 یا 6 فیصد مہنگائی کی شرح میں کمی کا تخمینہ لگایا تھا لیکن اب مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 9 فیصد پر آچکی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی، جب سٹیٹ بینک اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس ہوں گے تو پالیسی ریٹ بتدریج نیچے آئے گا کیوں کہ پچھلے دو تین ہفتوں میں حکومت نے درآمدات میں کمی کی ہے تا کہ ریٹس میں کمی ہوسکے، اس سے شرح سود میں مزید کمی آتی جائے گی۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں مارے جانے والے چینی آئی پی پیز کے وہ انجینیئرز تھے جن کے ساتھ میں اور اویس لغاری بجلی کے ٹیرف کی قیمتوں پر مذاکرات کر رہے تھے اور ان کی جانب سے کسی حد تک نرمی بھی دکھائی جا رہی تھی، چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا کوئی تخمینہ نہیں لگا سکتے، میں نے اور وزیراعظم نے چینی حکام کے ساتھ تعزیت کی ہے لیکن ہم دہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv