پتوکی(نیوزڈیسک) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا حکم ردی کی ٹوکری میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی دفتری ٹائم سے مسلسل غیر حاضر رہنے لگے شہری مسائل حل نہ ہونے پرپریشان شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو صبح 10سے 11:30بجے تک دفاتروں میں حاضر رہنے اور عوام مسائل سننے کا حکم جاری کیا تھا مگر اے سی پتوکی رانا امجد محمود نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شیف کے حکم کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی دفتری ٹائم سے مسلسل غیر حاضر رہنا معمول بنالیا دو سالوں سے پتوکی میں تعینات اے سی پتوکی کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن تک محدود رہی اے سی پتوکی اپنے ڈی سی قصور، اور سی ایم ہائس کے اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کرنے میں مصروف شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز شریف پتوکی شہر کا خود دورہ کرکے اے سی پتوکی کی کارکردگی کو چیک کریں اور ہمارے مسائل میٹھا صاف پانی، سیوریج، صفائی ستھرائی ،دفتروں سے باہر نکل کر حل کیئے جائیں ۔
Comments