Social

پی ٹی آئی نے پنجاب کالج کے واقعے کو انتشار کیلئے استعمال کیا، مریم نواز کا الزام

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کالج کے واقعے کو انتشار کیلئے استعمال کیا، طلباء کو گمراہ کرکے انتشار پر مجبور کیا گیا، جلسوں کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی نے یہ خطرناک منصوبہ بنایا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج میں کوئی واقعہ نہیں ہوا ایک کہانی گھڑی گئی جس کا وجود ہی نہیں، ایک ایسی جھوٹی داستان جس کا سرے سے وجود ہی نہیں تھا، بار بار احتجاجوں کی کالز ناکام ہونے کے بعد ایک بہت ہی خوفناک اور گھٹیا منصوبہ گھڑا گیا، ایک ایسا جُھوٹ گھڑا گیا جس کا وجود ہی نہیں تھا، لڑکی کی ماں نے مُجھ سے منت کی کہ میری پانچ بیٹیاں ہیں، اُن کی شادیاں بھی ہونی ہیں، آپ مُجھے اس جُھوٹ سے انصاف دلائیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچی ریپ وکٹم نہیں بلکہ گھٹیا سازش کی وکٹم ہوئی، پی ٹی آئی نے سازش کر کے مہم چلائی، پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے جس کی جانب سے طلبا کو اشتعال دلانے کیلئے سوشل میڈیا پر چھوٹی مہم چلائی گئی، جب کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں تو اس کا کوئی گواہ بھی نہیں تھا لیکن پیڈ وی لاگرز سے اس معاملے کو اچھالا گیا، انہوں نے ایک واقعہ کو لے کر اپنے اینکرز، جنہیں میں جرنلسٹس یا اینکرز نہیں پیڈ ٹاوٹس کہتی ہوں، ان کے ذریعے سوشل میڈیا پر پوسٹس لگوائیں اور ایک ہیجان پیدا کیا، لڑکی سے زیادتی کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بطور ماں جس کی اپنی بھی بیٹیاں ہیں اس کیلئے تو بہت ضروری ہے، میں اس صوبے کی وزیراعلیٰ ہوں، 15 کروڑ کی جان اور مال کی حفاظت کی میں ذمہ دار ہوں، اس بچی کی والدہ نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ جنہوں نے یہ کہانی گھڑی اور اس سازش کے کردار ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے، اس کیس میں مدعی پنجاب حکومت کو بننا چاہیے، یہ سینکڑوں بچیوں کا کیس ہے، خاندان کی عزت کا کیس ہے، ایف آئی اے کو درخواست دے دی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv