اسلام آباد(نیوزڈیسک) شنگھا ئی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا ہے، رکن ممالک نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کردیئے،شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایس سی او کی معاشی اور تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، فورم نے غیر امتیازی اور شفاف تجارتی نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا،شنگھائی تعاون تنظیم میں شریک تمام سربراہان مملکت نے کامیاب اجلاس پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایس سی او کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فورم نے یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگائے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ پابندیاں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہیں۔
ایس سی او کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان، کرغزستان، بیلاروس ، قازقستان، روس اور ازبکستان نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام کی حمایت کی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شرکا نے قومی صعنتی پالیسی ، ڈیجٹل پلٹ فارزم ، کے تجربات کے تبادلے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا جب کہ پروڈکشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سلوشن سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کے تجربات کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ رکن ملکوں کے رہنماو¿ں نے تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دیدی، اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز پر بھی دستخط ہوئے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں نے انسداد دہشتگردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط کئے جبکہ نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر بھی اتفاق کیا۔
رکن ملکوں کے سربراہوں نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ا یس سی او کو فعال اور متحرک تنظیم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف نے کی،شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
تمام معزز مہمانوں کو ایس سی او اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم زاپاروف اکیل بیگ، بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بینکتینوف، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبد اللہ ارپیوف شریک ہیں۔
اس کے علاوہ ایران کے نائب صدر محمد عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او کانفرنس میں شریک ہیں جبکہ منگولیا مبصر ملک کے طور پر شریک ہے جس کی نمائندگی منگولین وزیراعظم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، دونوں رہنماﺅں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کیلئے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔
Comments