Social

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کھلنڈروں کے ہاتھوں میں ہے جن کی کوئی حکمت عملی نہیں، فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو


اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کھلنڈروں کے ہاتھوں میں ہے جن کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں آئین کے تحفظ کی کوئی جنگ لڑ رہا ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان ہیں، جس طرح انہوں نے گزشتہ رات اپنا مؤقف پیش کیا وہ وکلاء برادری کی امنگوں کے نزدیک ہے، ان کا مؤقف پاکستان کی جمہوری قوتوں کے مؤقف کے نزدیک ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت عدالتوں کے تحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اگر ہم وکلاء اور ججز عدالتوں کا تحفظ نہ کر سکے تو نادر شاہی دور واپس آ جائے گا، یہاں پر جو انصاف پہلے ہی موجود نہیں ہے وہ بالکل ہی ختم ہو جائے گا، اس وقت پوری قوم کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر ہیں، مولانا فضل الرحمان نے جو لڑائی لڑی ہے اس پر قائم رہتے ہوئے اگر وہ پیپلز پارٹی کو اپنے مؤقف پر لے کر آئے ہیں تو قابل تحسین ہے۔

وزیر فواد چوہدری یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ 90 فیصد تجویز کردہ ترامیم تو پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں، اب معاملہ آئینی عدالت پر ہے، ترمیم کے لیے نمبرز پورے نہیں ہیں تو ظاہر ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی توڑا جائے گا، پی ٹی آئی منظم نہیں ہے کیوں کہ تنظیم نہیں لیکن وکلاء منظم ہیں اور وکلا بھی میدان میں آرہے ہیں، لائرز موومنٹ ہر صورت شروع ہو گی اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی سب کچھ روند کر آئینی ترمیم کیوں کرنا چاہتے ہیں، سیاستدانوں نے آئینی ترمیم پر بات کرنی ہے تو یہ ترمیم نہیں ہوگی، اصل میں یہ بلاول بھٹو کی سیاست نہیں ہے بلکہ پیچھے سے آصف زرداری سیاست کر رہے ہیں، فیصلہ سازی بلاول بھٹو یا مریم نواز نے نہیں بلکہ نواز شریف اور آصف زرداری نے کرنی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv