Social

وفاقی وزیر داخلہ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، اسلام آباد پولیس، سول انتظامیہ اسلام آباد، سندھ اور پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور سندھ پولیس کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتھک کوششیں پاکستان کے بین الاقوامی تعاون اور علاقائی امن کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv