لاہور(نیوزڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسمبلی سے منظور ہونے والے تین مسودات قوانین پر دستخط کر دئیے ۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صاف پانی اتھارٹی ایکٹ 2024، کوڈ آف کریمنل پروسیجر (پنجاب امینڈمنٹ )ایکٹ 2024 اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دئیے۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد یہ تینوں ایکٹ فوری نافذ العمل ہوں گے۔
Comments