Social

پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پشاور (نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ شامل ہیں جہاں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ان اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہے، ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ان اضلاع میں 260 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے ہیں، صوبہ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے 6 ہزار 500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ خبیر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کیا گیا ہے، ای ایم سی سی سینٹر میں عوام الناس کو انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت دی گئی ہے، شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کیے ہیں، جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گیے ہیں، عوام مذکورہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سنٹر کے عملہ سے ای میل complaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے، کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے، فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں، 20 اکتوبر سے ای ایم سی سی پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv