Social

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ،پارلیمانی لیڈرز سے ارکان کے نام مانگ لیے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم نافذ العمل ہونے کے بعد فوری بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پالیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کاعمل شروع ہوچکا ہے، اس مقصد کے لیے سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرزسے کمیٹی ارکان کے نام طلب کرلیے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے لیے 8 ارکان قومی اسمبلی اور 4 سینیٹ سے لیے جائیں گے، وزارت قانون سے 3 سینئر ججزکا پینل طلب کیا جائے گا اور کمیٹی ججزکے پینل میں سے چیف جسٹس کا انتخاب عمل میں لائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری ارسال کیے جانے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کیے اور ترمیم کے مسودے کی حتمی منظوری دے دی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا، گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے نتیجے میں 26 ویں آئینی ترمیم نافذ ہوگئی۔

معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں نے دوتہائی اکثریت سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تقرری کی مدت تین سال ہو گی،12 رکنی پارلیمانی کمیٹی 3 سینئر ترین ججز کے پینل میں سے نئے چیف جسٹس کا نام وزیر اعظم کو پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان تشکیل دیا جائے گا جس میں چیف جسٹس سمیت چار سینئر ترین ججز اور قومی اسمبلی اور سینٹ سے دو دو اراکین بھی شامل ہوں گے جب کہ ترمیم میں شامل شق کی منظوری کے تحت ہی ملک سے یکم جنوری 2028ء تک سودی کاروبار کا خاتمہ کر دیا جائے گا


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv