Social

سڑک کے ذریعے جہاز کی منتقلی‘ سعودی عرب والا منظر پاکستان میں دیکھ کر لوگ حیران

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی سے حیدرآباد سڑک کے ذریعے جہاز کی منتقلی کے دوران سعودی عرب والا منظر پاکستان میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی جہاز کی سڑک کے ذریعے منتقل کے منظر نے شہریوں کو حیرت مین مبتلا کردیا، مسافر جہاز کو کراچی سے حیدرآباد لے جایا جارہا ہے، اس مقصد کے لیے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو جہاز کو موٹر وے کے ذریعے حیدرآباد منتقل کررہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 350 نشستوں والا بوئنگ 737 طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے یارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا، اس جہاز کو اب تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، اس مقصد کے لیے ہوائی جہاز کے پر، انجن اور ٹائرز الگ کردیے گئے ہیں، جہاز کو 10 ویلرز ٹرک اور 40 ویلرز ٹریلر پر رکھ کر منتقل کیا جارہا ہے، ایئربس 310 سکریپ جہاز ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کو ٹینڈر کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ مسافر بردار ہومذکورہ طیارہ کو ایس او پیز کے تحت شہر قائد سے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے جس کے لیے موٹر وے پولیس کو پہلے ہی سے آگاہ کر دگیا گیا ہے کیوں کہ جہاز کی منتقلی کے دوران اس کی رفتار معمول کی ٹریفک سے انتہائی کم رہے گی اور یہ سست رفتاری سے اپنا سفر طے کرے گا، کراچی سے بھیجے جانے والے طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں رکھا جائے گا جہاں اس کو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب میں 3 پرانے بوئنگ 77 طیارے جدہ سے ریاض بذریعہ سڑک منتقل کیے گئے، یہ طیارے بذریعہ ٹرک جدہ سے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر 12 دنوں میں طے کرکے سعودی دارالحکومت پہنچے تھے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے بھی پاکستانی ڈرائیور ہی تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv