Social

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پرہونے والے حملے پر قانونی کارروائی ہوگی، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، گاڑی حملے پر قانونی کارروائی ہوگی، ممتاز زہرا بلوچ کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش کااظہار،ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام سابق چیف جسٹس صاحبان کو دورے کے دوران سفارتخانے کی جانب سے سہولیات مہیا کی جاتی ہیں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے کام کر رہا ہے۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ نے تفصیلی بیان بھی دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی امریکی سیاست کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں۔ پاکستان کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور اپنے اندرونی معاملات میں بھی کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتا۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

وزیراعظم امیر قطر اور قطری ہم منصب سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے پہلے سعودی عرب میں تھے، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں ان کی ویتنام کے وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔برکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان برکس کی رکنیت کیلئے تمام شرائط مکمل کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کی سپیکر نے 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ روسی سپیکر نے صدر مملکت، وزیر اعظم اور چیئرمین سینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ممتاز زہرا کا کہنا تھا کہ ہاکستان میں چینی باشندوں کے حوالے سے افسوسناک واقعات ہوئے ہیں، پاکستان نے ماضی کے واقعات پر تحقیقات چینی انتظامیہ سے شیئر کی ہیں۔
چینی باشندوں اور کمپنیوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان میں چینی باشندے ہمارے اہم مہمان ہیں۔، پاکستان یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کو بھرپور تحفظ و سلامتی فراہم کررہا ہے۔ پاک چین تعلقات کی بنیاد اعتماد اور دوستی پر مبنی ہے پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ سے بھائی چارے، تعاون اور باہمی احترام پر قائم رہے ہیں اور پاکستان چینی حکومت کے ساتھ مل کر تمام تحفظات کو دور کرنے اور اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv