Social

عمران خان کی نااہلی کیس،لاہور ہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی،بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں 5 سال کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔
عدالت عالیہ نے درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی سے بھی دلائل طلب کئے تھے۔ بیرسٹر گوہر، رو¿ف حسن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کیاگیاتھا۔ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کا کیس کی بھی ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیاتی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیئے تھے۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پانچ سال کی نا اہلی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو پانچ سال کیلئے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کیلئے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیاگیاتھا۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا تھا۔ درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv