Social

سینیٹ میڈیا ڈائریکٹر اور اہل خانہ سےاسلام آباد میں ڈکیتی،ملزمان 6 لاکھ روپے، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت کے علاقہ راول ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا، ڈکیتی کی واردات کے خلاف اسد مروت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمے کی درخواست دے دی۔
در خواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کےمیڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اپنے بھائی اور اہلخانہ کے ہمراہ راول ٹاؤن پہنچے تو موٹرسائیکل ملزمان نے انہیں روک لیا، ملزمان اسد مروت اور ان کے اہل خانہ سے 6 لاکھ روپے، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال ان دنوں خراب دکھائی دے رہی ہے جہاں دو دن میں بینک ڈکیتی کی تیسری واردات ہوئی، اسلام آباد میں مسلسل دوسرے روز بھی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن فور میں واقع بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی گارڈز سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے ہونے والی دو وارداتوں میں ایک جی پندرہ میں ہوئی جہاں بینک میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران بھی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں بینک وین پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا، دونوں وارداتوں میں ڈرائیور اور 3 افراد کی ہبہادری کے باعث ڈکیتی تو ناکام ہوگئی لیکن مزاحمت کے دوران 4 افراد فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئ


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv