Social

پی آئی اے کو خریدا تو نام پی آئی اے ہی رکھیں گے،علی امین گنڈا پور

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ پی آئی اے کو خریدا تو نام پی آئی اے ہی رکھیں گے،پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاو نہیں بیچنے دینگے،پی آئی اے کو یہ لوگ خود خریدنا چاہتے ہیں،پی آئی اے کو خریدنے کیلئے ہرحد تک جائیں گے، بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ ائیر لائن کو اونے ہونے شریف فیملی خود خریدنا چاہتی ہے، خیبر پختونخوا ہ کا بجٹ سرپلس ہے۔
پی آئی اے کو سستے داموں بیچ کر خود خریدار بنے ہوئے تھے۔قومی ایئرلائن کی بولی میں جہاں تک جانا پڑا جائیں گے۔ ہم چندہ ڈال کر پی آئی اے کو خریدیں گے لیکن انہیں نہیں خریدنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے پاس دو سرکاری ہیلی کاپٹر ہیں۔

ٹک ٹاک پر بڑی بڑی باتیں کرنے والے پیسے دیکر اشتہار چلاتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں کے پی نے مقرر ہدف حاصل کیا ہے باقی تمام صوبے ناکام ہیں۔

تمام صوبے خسارے میں ہیں صرف خیبرپختونخوا ہ سرپلس ہے۔ ہمارا ریونیو سو فیصد ہے، 9 نومبر کو صوابی میں اکٹھے ہوں گے اور جلسے میں قرارداد پاس کریں گے اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ہم نے فائنل کال دینی ہے، یہ نظام مزید تباہی کی طرف چل رہا ہے، فائنل کال دے کر پورے پاکستان کو بند کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فائنل کال فیصلہ کن مارچ کی دینگے، پورا پاکستان نکلے گا اور اس حکومت سے جان چھڑائیں گے، ملک کی معیشت کا کباڑا نکال دیا ہے۔
سب ادارے بیچتے جارہے ہیںاس مرتبہ سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ بچوں کو تعلیم دینا ریاست اور حکومت کی ذمے داری ہے۔ 14 ہزار بچے اس پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی سکول بغیر فرنیچر کے نہیں ہو گا، آپ ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں۔
ہم نے بلڈنگ نہیں تعلیم دینی ہے۔ہسپتال نہیں علاج دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جنہیں یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے، خود پر اعتماد کو کبھی بھی نہ کھوئیں۔ خود پر اعتماد کریں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ہماری حکومت قبائلی اضلاع پر زیادہ توجہ دیگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv