Social

عمران خان کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

راولپنڈی (نیوزڈیسک) عمران خان کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر بانی تحریک اںصاف عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری پیغام میں صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی جبکہ مشکلات کے باوجود ٹرمپ کی حمایت پر امریکی عوام کی بھی تعریف کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ نومنتخب صدرٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے زور دیں گے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی لیڈر شپ کم ازکم ایسا نہیں کرے گی جیسا بائیڈن دور حکومت میں ہو رہا تھا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہمیں دنیا کی کسی طاقت سے یا شخص سے کوئی امید نہیں بس اپنے اللہ سے امید ہے، آج 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی، اس بات پر خوش ہوں کہ 2 ماہ بعد بھی ان کا حوصلہ پہلے سے زیادہ اچھا تھا۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم بھی تھے اور ہیرو بھی۔
قوم کے لیڈر کو اڈیالہ کی کال کوٹھری میں ڈالا گیا، کیا لیڈر کو ایسے رکھا جاتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ہمیشہ یہ بات کی کہ ملک بھی میرا فوج بھی میری اور ادارے بھی میرے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم جس طریقے سے پاس کی گئی وہ فسطائیت آج بھی جاری ہے، جس طرح سے خواجہ شیراز کو اٹھایا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور مریم نواز وزیر اعلیٰ ہیں، ایک خاتون کے وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے ان کے نیچے جو ہماری خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے اگر آپ یہ نہیں کر رہے کوئی اور کر رہا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا، تحریک انصاف نے ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کی ہمیشہ حمایت کی ہے، آپ نے پارلیمنٹ میں بحث کیوں نہیں کروائی، ہم اپنے ادارے کی مضبوطی چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں اس کو لانا چاہیے تھا، بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئے گا، پھر وہیں سے سفر شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv