Social

پنجاب کے مخصوص اضلاع میں ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نیوزڈیسک) سموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ماحولیات نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 12ویں جماعت تک کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تک بند رہیں گے، ان میں اے لیول انسٹیٹیوٹس بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد میں بھی یہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس کے علاوہ جہاں ان تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے ان میں منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں، ان اضلاع میں مذکورہ تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے، اسکولوں کی بندش کےفیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرائمری تک جو سکول پہلے سے بند تھے ان کی بندش کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے، اس کے ساتھ اب ہائیر سیکنڈری تک سکولز بند کر رہے ہیں تاہم چھٹیاں نہیں ہوں گی بلکہ آن لائن کلاسز ہوں گی، بچیوں کو آن لائن سٹڈی کی جانب لے جائیں، 17 نومبر تک لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں آن لائن سکولنگ ہوگی، اسی طرح سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں زوم میٹنگز ہوں گی اور ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں اور آئندہ 10 روز تک سموگ کی شدت برقرار رہے گی، سموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv