Social

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ.رپورٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65582بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64467بیرل ریکارڈکی گئی تھی. اعدادوشمارکے مطابق 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2737ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2694ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی.

اعدادوشمارکے مطابق 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار30582بیرل،پی پی ایل 10620بیرل، پی اوایل 1099بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4227بیرل ریکارڈکی گئی ہے اسی طرح 31اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار576ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 577ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 755ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار60ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv