Social

چینی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے کا عندیہ، اعلامیہ

لاہور (نیوزڈیسک) چینی سرمایہ کاروں نے صوبہ پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین سے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی، اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، زراعت اورای وی کی تیاری میں تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا، اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں بھی تعاون کے فروغ پربات چیت کی گئی، چینی ہواوے گروپ پاکستان میں 3 لاکھ لوگوں کو آن لائن تربیت فراہم کرے گا، صوبائی وزیر صنعت سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام پر عمل کیلئے پہلے وفاقی حکومت اور پھر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے۔

اس دوران صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز پنجاب سے کیا جائے، 300 ملین ڈالر کے پروگرام کا آغاز گجرات سے کیا جائے گا، اس پروگرام کے تحت 300 ہزار موبائل کلینکس بنائے جائیں گے۔

ادھر وفاقی حکومت نے نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے اجراء کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آجائے گی، نئی پالیسی کے تحت الیکٹرک گاڑیاں نا صرف پاکستان میں تیار کی جائیں گی بلکہ برآمد بھی ہوں گی، وینڈرز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں جو لوکل گاڑیوں ی پروموشن کے ساتھ ایکسپورٹ بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچا، استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے جب کہ مقامی گاڑیاں تیار کرنے والوں نے حکومت سے کیے گئے معاہدے پورے نہیں کیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv