لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابتک باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا ہے، اگر بی سی سی آئی کو پاکستان آنے پر اعتراض ہے تو باضابطہ آگاہ کرے، اگر بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طور پر بتایا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔
قذافی سٹیڈیم لاہورکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ میرے پاس بی سی سی آئی کا کوئی پرچہ نہیں آیا ہے ، 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آ رہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آ رہی، ان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے حوالے سے ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے آگاہ نہیں کیا، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آ رہی، آج بھی چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے پاک ہو، ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے صاف ہو، کسی بھی کھیل میں اس طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئیں، وزارت آئی ٹی آج تک سوشل میڈیا ریگولیٹ نہیں کرسکی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو کیسے کرے گی، سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سوال چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری اسی طرح جاری رکھیں گے،امید ہے یہی ٹیم مستقبل میں عوام کو مزید خوشیاں دے گی، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طور پر بتایا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، حکومت پاکستان جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ، ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی ہے ناکوئی بات ہوگی۔
Comments