Social

کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش حملہ، بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان صوب

کوئٹہ(نیوزڈیسک) کوئٹہ ریلوے سٹیشن خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ سوگ پر صوبے میں سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، بلوچستان حکومت کے اعلامیہ کے مطابق سانحہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر صوبے میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔
کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دہشت گردوں کا سر کچلنے کیلئے پوری طاقت سے فیصلہ کن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے اجلاس میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کو ضروری وسائل فراہم کرنے، پولیس،کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) و دیگر فورسز کی تربیت اور استعداد بڑھانے میں مکمل تعاون پر اتفاق کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن ہونے والے خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔دو روز قبل ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا۔ ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا تھا۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔
ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، طبی امداد کیلئے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کر لیا گیاتھا۔کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پردھماکا خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کےساتھ ریلوےاسٹیشن میں داخل ہوا، ایسےکسی شخص کو روکنا مشکل ہوتاہے جو خودکش حملہ کرنے کیلئے آئے۔
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کہا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔حمزہ شفقات نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کے 17 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ 19 سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کر لی تھی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں، بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv