Social

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پیشرفت‘ جے آئی ٹی نے اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی

لاہور (نیوزڈیسک) جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پیشرفت سامنے ائی ہے جے آئی ٹی نے اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں 16 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 39 پی ٹی آئی کارکنان کی عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں، ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں استدعا کی کہ ’ان کے مؤکلین بے گناہ ہیں اسی بنیاد پر عبوری ضمانت واپس لی جائے‘، کارکنان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ دیگر ملزمان کے شامل تفتیش ہونے کے لیے ان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبرتک توسیع کر دی گئی۔

ادھر 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو شیخ رشید احمد، امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ، واثق قیوم، میجر طاہر صادق، عمر ایوب و دیگر کے وکلاء نے دلائل دیئے۔ پراسیکیوٹرز نے وکالت ناموں کے بغیر دلائل دینے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ’صرف وہی وکلا دلائل دیں جنہوں نے وکالت نامے داخل کروا رکھے ہیں، مقدمے میں نامزد 102 ملزمان کے وکلا کے وکالت نامے ہی نہیں، عدالت ملزمان کے کیسز کی پیروی کے لیے سٹیٹ کونسل مقرر کرے‘۔
معلوم ہوا ہے کہ آج کی سماعت میں شیریں مزاری اور شکیل نیازی و دیگر کے وکلا نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل دیے گئے، عدالت نے سرکاری وکلاء کو شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر آج ہی دلائل دینے کا حکم دیا اور پیش ہونے والے تمام ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کو چالان کی اضافی نقول تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ پر سرکاری وکلا بریت کی درخواستوں پر جوابی دلائل دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv