Social

حافظ نعیم الرحمان نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل دے دیا ؛ امیر جماعت اسلامی

لاہور (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل دے دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وی پی این جیسے فتوے دے کر اسلامی نظریاتی کونسل جیسے اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں، مجھے نہیں پتا اس وقت حلال والی یا حرام والی وی پی این چل رہی ہے، فتوے تو آہی جاتے ہیں، یہ بھی تو ہمارا المیہ ہے، علماء کرام کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور وی پی این کے غیر شرعی بیان سے پہلے یہ بتانا چاہئیے تھا کہ فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی ہے، وزیراعظم کا وی پی این کے ذریعے ایکس کا استعمال تو بعد کی بات ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی پارٹی کے قائد کو چھڑوانے کیلئے احتجاج کرے یا عوامی مسائل پر کرے، پر امن سیاسی احتجاج ہر ایک کا حق ہے اور پی ٹی آئی اگر احتجاج کرنے جا رہی ہے تو یہ اس کا حق ہے اس کو نہیں روکا جا سکتا، اس کو نہ ہی روکنا چاہیئے، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں تاہم دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی بہت ضرورت ہے، دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، قوم کے ہر فرد کی جان قیمتی ہے، ملک میں امن وامان کے معاملے پر سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعت بند پڑی ہوئی ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونی چاہیئیں، سٹاک ایکسچینج بڑھنے سے عوام کو کیا فرق پڑ رہا ہے، آئی پی پیز مذاکرات خوش آئند ہیں لیکن عوام کو بلوں میں کب فائدہ ہوگا، حکومت سارا انحصار بجلی بلوں کے ٹیکس پر کرتی ہے، ونٹر پیکج کا اعلان کرکے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، سولر کی پالیسی کسی صورت تبدیل نہیں ہونی چاہیے اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے غلط معاہدے ختم ہونے چاہیے، سولرآئزیشن سے پاکستان میں ماحولیات میں بھی فائدہ ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv