Social

پیپلزپارٹی کے وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے سے کئی وزارتیں اور ڈویژن وفاقی وزرا سے محروم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی اہم اتحادی ہونے کے باوجود حکومت میں شامل نہیں ہوئی جس کے باعث کئی وزارتیں اور ڈویژن وفاقی وزرا سے محروم ہیںنجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی حکومت میں پیپلز پارٹی شامل ہوئی اور نہ ہی کابینہ میں مزید توسیع ہوسکی، وفاقی کابینہ میں توسیع نہ ہونے کے باعث 8 ماہ بعد بھی متعدد وزارتیں اور ڈویژن وفاقی وزرا کے بغیر چلائی جارہی ہیں.


کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام 40 وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے لیے 18 وفاقی وزرا ہیں، کئی اہم وزارتوں اور ڈویژن کو اضافی قلمدانوں کے ذریعے چلایا جاریا ہے جب کہ وزیراعظم نے کئی وزارتوں اورڈویژنوں کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں. ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ٹی اور موسمیاتی تبدیلی کا وفاقی وزیر تاحال نہیں بنایا، صحت اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارتیں بھی وفاقی وزرا سے محروم ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیشنل سیکیورٹی، تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن کے انچارج وزیر خود ہیں اور وزارت ریلولے کا قلمدان بھی وزیراعظم نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کی وزارت کا بھی وفاقی وزیر نہیں لگایا، وزارت توانائی کے دونوں ڈویژن پاور اور پیٹرولیم کے الگ الگ وزیر بنائے گئے ہیں تمام 18 وفاقی وزراکو ایک یا ایک سے زائد وزارت اور ڈویژن کاقلمدان دیا گیا ہے، وزیراعظم نے 18 میں سے 12 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کیا ہے جب کہ شہباز شریف کی کابینہ میں کوئی بھی خاتون وفاقی وزیر شامل نہیں ہیں.
وزیراعظم نے مصدق ملک کو پیٹرولیم ڈویژن کا وزیربنایا، مصدق ملک کو وزارت آبی وسائل کا اضافی قلمدان بھی تفویض کیا گیا ہے جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو دفاعی پیداوار اور ہوابازی کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے اس کے علاوہ، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر کے پاس نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اضافی قلمدان ہے، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے پاس انسانی حقوق اور پارلیمانی امور کی اضافی وزارتیں ہیں.
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک کو مذہبی امور کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کے پاس سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات کے اضافی قلمدان ہیں وزیر سیفران امیر مقام کو امور کشمیر اورگلگت بلتستان، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کو قومی ورثہ وثقافت، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو تعلیم و تربیت، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ریونیو، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے.
وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال، وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر شیخ، وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ اور وزیر پاور اویس لغاری کے پاس اضافی قلمدان نہیں ہیں وزیراعظم نے واحد خاتون رکن شزاہ فاطمہ کو وفاقی وزیرکا قلمدان نہیں دیا، اس وقت شزاہ فاطمہ آئی ٹی کی وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم کے وزرا، وزرائے مملکت، مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد 24 بنتی ہے جب کہ وفاقی وزرا 18، وزرائے مملکت 2، ایک مشیر اور 3معاونین خصوصی ہیں.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv