لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے سموگ کی صورتحال میں بہتری آنے پرلاہور اور ملتان میں کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کل سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی،تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پونے نو بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے،ڈائریکٹر ماحولیات نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماحولیاتی صورتحال میں بہتری کے باعث پابندی ختم کی گئی ہے۔تمام تعلیمی اداروں کو نئے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ایس اوپیز کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے جبکہ تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، آوٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، ایجوکیشن اتھارٹیز کلاسز کے اعتبار سے چھٹی کے اوقات جاری کریں گے جبکہ ایس اوپیز کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال،فیصل آباداورگوجرانوالہ ڈویژن میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعدان تمام اضلاع میں آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے تھے۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاتھا۔قبل ازیںصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد پنجاب حکومت نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کرنے کااعلان کیا تھا۔
تمام ہوٹلز، ر یسٹورینٹس اور فوڈ آو¿ٹ لیٹس کو 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی گئی تھی ۔محکمہ ماحولیات نے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ہوم ڈلیوری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔قبل ازیںسموگ کی شدت کے باعث ریسٹورینٹس میں ڈائن ان کی اجازت شام 4 بجے تک اور ٹیک اوے کی اجازت رات 8 بجے تک دی گئی تھی۔
Comments