پشاور(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی میں ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کیلئے خود میدان میں آگئیں، آپس میں اختلافات سے نقصان پارٹی کا ہو رہا ہے ، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، آپس میں متحد رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں،تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر سے ملاقات کی اس دوران ملاقات میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔
وزیراعلی ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگرامور پر گفتگو کی گئی۔بشریٰ بی بی نے دوران گفتگو کہا کہ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے۔
آپس میں متحد رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں،ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ فارورڈ بلاک کی باتوں سے نقصان پارٹی کا ہے۔
علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نامزد کیاہے ۔احتجاج کے موقع پر آپس کے اختلافات کوختم کیا جائے اور صوابی سے قافلے کو علی امین گنڈاپور کے ساتھ لیڈ کریں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا، اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپس میں ایک رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں۔ ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسد قیصر آپ صوابی سے قافلے کو علی امین گنڈاپور کے ساتھ لیڈ کریں تاکہ ورکرز میں مایوسی نہ پھیلے ۔24نومبر کے احتجاج کیلئے تمام پارٹی رہنماءاپنے اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر عوام کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں اوراحتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ پی ٹی آئی کے مایوس ورکروں کو ایک بار پھر چارج کیا جائے اس لئے ہم نے اپنا احتجاج اس وقت تک ختم نہیں کرنا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ۔یہ وقت آپس کے اختلافات کا نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خا ن نے بھی ہدایات کیں ہیں کہ تمام پارٹی رہنماﺅں آپس میں رابطے میں رہیں اور احتجاج کے حوالے سے بہترحکمت عملی طے کی جائے۔
Comments