Social

سراج الحق کا حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا دعویٰ

پشاور (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں۔نجی ٹ ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کے درمیان پیغام رسانی کا کام کیا مگر کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا، موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو کہتا ہوں کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں مذاکرت کا راستہ اختیار کریں۔
انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آگ لگی ہے اور آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے، رہی سہی جمہوریت بھی مہمان لگ رہی ہے، کسی بھی ٹکرا کے نتیجے میں نقصان جمہوریت کا ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے پہل کرے اور قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرے، سیاست دلیل اور برداشت کا نام ہے، اپوزیشن اور حکومت جمہویت کے پہیے ہوتے ہیں، مضبوط جمہوریت کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر نے کہا کہ اب تک حکومت نے امن سے متعلق جتنے اعلانات کیے اس پر عملدرآمد نہیں کیا، تجویز ہے کہ پسند و ناپسند چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر معاملات سلجھائیں ورنہ رہی سہی جمہوریت موجودہ صورتحال میں مجھے مہمان لگتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv