Social

مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں، آرمی چیف

کراچی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟،کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے، آج پاکستان کی معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاءاللہ مزید بہتر ہوں گے،کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ یاد رکھیں! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔
ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہئے۔مایوسی پھیلانے والوں کوکیا جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہئے؟ ۔ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

صرف پاکستانی ہی پاکستان میں "بیل آوٹ" کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔ دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کیلئے حرام ہے۔جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں۔ عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے۔ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا خصوصی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔ آرمی چیف نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت بھی کی۔آئیڈیاز 2024ءمیں کل 557نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں۔ جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔ 36ممالک نے نمائش کنندگان کے سٹالز لگائے جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 53ممالک کے 300سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی اور نمائش اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv