Social

190ملین پاﺅنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں190ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایا،عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ نیب نے اعتراض کیا کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہے جبکہ نوٹری اٹیسٹیشں اسلام آباد سے ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بنا پر وارنٹ جاری کئے گئے۔ بعد ازاں ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھاجبکہ بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں اور طبی بنیاد پرحاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست دائرکردی تھی۔
ملزمان نے 342کے تحت جاری سوالناموں پر جواب داخل نہیں کروائے تھے۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیاتھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنا پلیڈر بھی مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ حاضری سے استثنی کی درخواست ریفرنس کو تاخیر کا شکار کرنے کیلئے تھا۔ ملزمان کی جانب سے 342 کے سوال نامہ کے جواب بھی نہیں دئیے گئے تھے۔نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے16 گواہوں کی طلبی سے متعلق جو درخواست دی ہے اس پر بھی بحث نہیں کی جا رہی تھی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv